جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

مجھے دلت ہونے پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ کماراسوامی آبدیدہ

       
مناظر: 783 | 18 Mar 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک )حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست کرناٹک کے موڈیگیرے سے رکن پارلیمنٹ ایم پی کماراسوامی نے کہا ہے کہ دلت برادری سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ایم پی کمارسوامی نے جنہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے صحافیوں سے گفتگو میں جذباتی انداز میں کہاکہ انہیں اس بات کا دکھ ہے کہ یدی یورپا جیسے سینئر لیڈرنے انہیں مڈیگیرے میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔انہوں نے اپنے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کا تعلق ایک نچلی ذات ہے ۔ اس سے قبل بی جے پی کو پارٹی کے ایک گروپ کی طرف سے احتجاج کی وجہ سے اپنی ریلی اور روڈ شو منسوخ کرنا پڑا ۔ یہ گروپ ایم ایل اے کمارا سوامی کو پارٹی ٹکٹ نے دینے کیلئے احتجا ج کر رہا تھا ۔ ریلی اور روڈ شو میں پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے شرکت کرنی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0