جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

سلمان خان مندر نہ گیا تو اسے قتل کر دوں گا ، بھارتی گینگسٹر کی مسلمان اداکار کو سر عام قتل کی دھمکی

       
مناظر: 974 | 19 Mar 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک ) گینگسٹر لارنس بشنوئی ، جو اس وقت قتل جیسے متعدد سنیگن الزامات میں جیل میں قید ہیں، نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے قتل کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے جیل میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگیں یا بُرے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔ کیونکہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گینگ کے لیڈر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو مندر میں جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ ابھی میں غنڈہ ’نہیں‘ ہوں مگر سلمان کو مارنے میں غنڈہ بن جاؤں گا۔ میری زندگی کا مقصد سلمان کو مارنا ہے، سیکورٹی ہٹنے کے ساتھ ہی ان کا قتل کردوں گا۔
مذکورہ بالا انٹرویو میں بشنوئی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ سلمان کو چار پانچ سال سے مارنا چاہتے ہیں۔ بشنوئی نے سلمان خان کو مغرور بھی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا بھی سلمان خان جیسا ہی تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیے گئے انٹرویو میں لارنس نے سلمان خان کو کالے ہرن کا شکار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور عوام کے جذبات مجروح کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ گینگسٹر نے کہا تھا کہ معافی مانگیں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں۔ انہوں یہ بھی کہا تھا کہ بچپن کا غصہ ہے میرے اندر، آج نہیں تو کل اس کا غرور ضرور توڑوں گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0