منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

کٹھوعہ میں سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتار مسلمان پولیس اہلکار کی پراسرار موت

       
مناظر: 343 | 20 Mar 2023  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کی حراست میں ایک پولیس اہلکارکی پراسرارموت ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمدخواتین پولیس اسٹیشن کٹھوعہ میں منشی کے طور پر کام کر رہا تھا، جسے بھارتی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)نے مبینہ طورپر ایک شکایت کنندہ سے 3000روپے کی رشوت لینے پر گرفتار کیاتھا۔پولیس اہلکارکی سی بی آئی کی حراست میں پوچھ گچھ کے دوران موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے خواتین پولیس اسٹیشن میں سی بی آئی ٹیم کی طرف سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس اہلکار کو بے چینی محسوس ہوئی اور اسے علاج کے لیے کٹھوعہ کے میڈیکل کالج منتقل کیا گیا لیکن وہاں اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور بعد میں دم توڑ گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0