جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں ایک ہی ہفتے میں دوسرا فضائی حادثہ ، نکسل باغیوں کے علاقے میں طیارہ گر کر تباہ

       
مناظر: 928 | 20 Mar 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پائلٹس کو تربیت دینے والے ادارے ’’اندرا گاندھی راشٹریہ روان اکیڈمی‘‘ کے طیارہ کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
اکیڈمی کے مطابق طیارے کی آخری لوکیش مدھیہ پردیش کے پہاڑی علاقے کے ایک گاؤں بغلات کی تھی۔ یہ علاقہ علیحدگی پسند نیکسلائی جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیم کو طیارے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا۔ ایک پہاڑ پر طیارہ کا ملبہ مل گیا جب کہ جائے حادثہ سے کچھ دوری پر دو بری طرح جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثہ میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ خراب موسم سامنے آئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایک لاش زیر تربیت خاتون پائلٹ 20 سالہ وریکشنکا اور دوسری 25 سالہ انسٹرکٹر مہیت ٹھاکر کی ہے۔ دونوں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0