\
منگل‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی ریلوے اسٹیشن کی ٹی وی اسکرینز پر کئی منٹ تک فحش فلم چلتی رہی

       
مناظر: 823 | 20 Mar 2023  

 

پٹنہ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کے معروف ریلوے اسٹیشن میں نصب ٹی وی کی بڑی اسکرینوں پر اچانک پورن مووی چل پڑی اور حکام کئی منٹ تک غافل رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر درجنوں خواتین اور بچوں کی موجودگی میں مسافروں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں نصب ٹیلی وژن اسکرینوں پر اشتہارات کی جگہ فحش کلپس چل پڑے۔ صبح ساڑھے نو بجے پیش آنے والے اس واقعے سے ریلوے انتظامیہ غافل رہی۔ تین منٹ تک پورن مووی کے کلپ چلتے رہے۔ مسافروں کے احتجاج پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔
ریلوے مسافروں نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) میں شکایت درج کرادی تاہم کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔ معاملہ سوشل میڈیا پر پہنچا تو بھارتی وزارت ریلوے جاگ اُٹھی اور اسکرینوں پر اشتہارات چلانے کی ذمہ دار ایجنسی دتہ کمیونیکیشن سے باز پرس کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور جرمانہ عائد کرکے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ ایجنسی کو دیے گئے تمام ٹھیکے بھی منسوخ کردیے گئے۔