جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

امرت پال کو جعلی مقابلے میں قتل کیے جانے کا خدشہ ، مودی حکومت کو وارننگ دیدی گئی

       
مناظر: 959 | 21 Mar 2023  

امرتسر (نیوز ڈیسک) شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن سمرن جیت سنگھ مان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خالصتان حامی رہنما اوروارث پنجاب دے“کے سربراہ امرت پال سنگھ کو جعلی مقابلے میں مار دیا جائے گا ۔ انہوںنے مودی حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر ایسا کیا گیا تو اسکے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
سمرن جیت سنگھ مان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ امرت پال سنگھ کو ماورائے عدالت تصادم میں مارا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ایسا سوچنا چھوڑ دے کیونکہ اس سے سکھ برادری میں بڑے پیمانے پراشتعال پیدا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شام کو ذرائع ابلاغ میں امرت پال کی گرفتاری کی خبر آئی تھی تاہم اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0