جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں کا بھارتی قونصل خانے کے باہراحتجاجی مظاہرہ 

       
مناظر: 882 | 21 Mar 2023  

 

سان فرانسسکو (نیو زڈیسک )برطانیہ میں خالصتان کے حامی کارکنوں کی طرف سے لندن میں بھارتی مشن پر خالصتان کا جھنڈالہرا نے کے بعد امریکی ریاست سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامیوں نے بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائر ایک ویڈیو میں مظاہرین کو بھارتی قونصل خانے کی عمارت اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے ۔ مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کی دیواروں پر خالصتان تحریک کے حامی امر ت پال سنگھ کی رہائی کے حق میں نعرے درج کر دئے ۔ مظاہرین کے عقب میں اونچی آواز میں پنجابی گیت چلائے جارہے تھے ۔