جمعہ‬‮   27   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پنجاب میں انٹرنیٹ سروسز معطلی سے شہری شدید مشکلات کا شکار

       
مناظر: 223 | 21 Mar 2023  

 

چندی گڑھ (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست پنجاب میں خالصتان لیڈر امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون جاری ہے اور آج پنجاب میں لوگوں کوانٹرنیٹ سروسز سمیت مواصلاتی پابندیوں کا سامنا ہے۔
آن لائن بزنس کرنے والے موہالی کے رہائشی سکھدیپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے انہیں بہت نقصان اٹھانا پڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے کاروبار کو بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے اور بیرونی دنیا سے رابطہ انتہائی مشکل ہے ۔انہوں نے کہاکہ انکے کاروبار کا تمام تر انحصار صرف انٹرنیٹ پر ہے اور اس پر پابندی کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سکھدیپ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے پنجاب میں بڑے پیمانے پر قیاس آرائیاں اور افواہیں پید ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مشکل سے نیوز چینلز دیکھتے ہیں کیونکہ 2020کے کسانوں کے احتجاج کے دوران ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہو ئی تھی ۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں جگمیت سنگھ، سنگرور کے ایم پی سمرن جیت سنگھ مان، سکھ شاعرہ روپی کور، غیر منافع بخش یونائیٹڈ سکھز اور کم سے کم دو معروف سکھ صحافیوں کے ٹوئٹر اکانٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔فری لانسر گگندیپ سنگھ اور انڈین ایکسپریس کے رپورٹر کملدیپ سنگھ برار سمیت کئی صحافیوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0