منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

محبوبہ مفتی کا دفعہ370کی بحالی تک کشمیر اسمبلی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

       
مناظر: 207 | 23 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ 370کی بحالی تک جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی ۔
محبوبہ مفتی نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جب تک دفعہ 370بحال نہیں کی جاتی وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ 370کی بحالی ان کیلئے انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب بھی انہوں نے بطور ممبر اسمبلی حلف لیا وہ دو آئینوں اور دو جھنڈوں کے تحت لیا جن میں جموں و کشمیر کا آئین اور ہندوستان کا آئین شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ شائد یہ ان کی بے وقوفی ہو تاہم ان کیلئے یہ ایک جذبات مسئلہ ہے ۔محبوبہ مفتی نے کنٹرول لائن کے آر پار تجارت کی بحالی کی امید بھی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے اگست 2019 میں دفعہ 370کو منسوخ کر دیا تھاجس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0