ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مسلمانوں کے گھروں پر چھاپے

       
مناظر: 313 | 24 Mar 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے) نے غزوہ ہند کیس کے سلسلہ میں آج مہاراشٹرا‘ مدھیہ پردیش اور گجرات میں 8 مقامات پر دھاوے کئے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 8 مشتبہ ملزمین کے مکانات سے قابل ِ اعتراض مواد بشمول ڈیجیٹل آلات‘ موبائل فون‘ میموری کارڈ اور دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔یہ تلاشیاں ناگپور(مہاراشٹرا)‘ ضلع گوالیار (مدھیہ پردیش) اورگجرات کے ضلع ولساداور بوتاڈ میں کئے گئے۔ غزوہ ہند کیس کے ملزمین ہندوستان کو 2047 تک اسلامی ملک بنانا چاہتے تھے۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ متعدد قابل اعتراض دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں۔ جولائی 2022 میں پٹنہ کے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں غزوہ ہند ماڈیول کے ارکان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ پاکستان سے اس تنظیم کو چلایا جارہا تھا۔ تعدد ازدواج اور نکاح حلالہ کا مسئلہ، سپریم کورٹ 5 رکنی بنچ تشکیل دے گا مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر اخبار وجئے کرناٹک کی سرزنشواٹس ایپ گروپ غزوہ ہند کا ایڈمن مرغوب احمد دانش عرف طاہر ایک پاکستانی شہری ہے جسے اس کیس کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لئے بھی ایک واٹس ایپ گروپ تیار کیا تھا جسے ”بی ڈی غزوہ ہند بی ڈی“ کا نام دیا گیا تھا۔ مرغوب نے ان گروپس میں پاکستان‘ بنگلہ دیش اور یمن کے کئی افراد کو شامل کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0