پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کیخلاف کریک ڈاؤن ختم کرے، میری لالر

       
مناظر: 846 | 25 Mar 2023  

 

جنیوا25 مارچ (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ کی ایک خصوصی نمائندہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن فوری طور پر ختم کرے۔ انہوں کا یہ بیان انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کو ایک بے بنیاد مقدمے میں دس روز کیلئے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے) کی تحویل دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔خرم پرویز نومبر 2021 میں گرفتاری کے بعد سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہیں۔
انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر Mary Lawlorنے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیری سول سوسائٹی پر طویل عرصے سے جاری جبر کو تیز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے ۔انہوںنے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کی رہائی اور ان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
Mary Lawlor نے کہا کہ انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاری قطعی طور پر بلا جواز ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بند ہو جانی چاہئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0