ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ، کشمیری ملازمین کو انتظامی کارروائیوں پر تبصروں ، تنقید سے روک دیا گیا

       
مناظر: 872 | 25 Mar 2023  

 

سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو کسی بھی انتظامی پالیسی یا کارروائی پر تبصروں اور تنقید سے منع کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی طرف سے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا ہے۔حکمنامے کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم انتظامیہ کی طرف سے کی گئی کسی بھی کارروائی یا اسکی کسی پالیسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کسی قسم کی بحث نہیں کرے گا یا اسے تنقید کا نشانہ نہیں بنائے گا۔ کوئی سرکاری ملازم ریڈیو یا اخبارات وغیرہ کے ذریعے بھی کوئی ایسی بات بیان نہیں کرسکے گا جس سے حکومت کی کسی پالیسی یا کارروائی پر کسی قسم کے منفی اثرات پڑنے کا احتمال ہو۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے ملازمین کو مختلف سزاو¿ں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ اور برطرفی بھی شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0