جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امرت پال سنگھ کے حامیوں پرکڑی نظر

       
مناظر: 317 | 26 Mar 2023  
جموں26مارچ(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآر ایس پورہ کے کلیاں گائوں سے میاں بیوی کی گرفتاری کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں خالصتان کے حامی مبلغ امرت پال سنگھ کے ہمدردوں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے۔
پولیس نے آر ایس پورہ کے سرحدی گائوں کلیاں میں چھاپہ مارا اور خالصتان کے حامی رہنما اور ”وارث پنجاب دے” کے سربراہ امرت پال سنگھ کے ساتھ مبینہ روابط کے الزام میں ایک میاں بیوی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار جوڑے کی شناخت امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کے طور پر کی گئی ہے جو پریم چک گائوں کے رہنے والے ہیں اور فی الحال آر ایس پورہ قصبے کے قریب کلیاں میں رہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ امرک سنگھ اور اس کی بیوی سربجیت کور کو تحصیل آر ایس پورہ کے علاقے کلیاں سے حراست میں لیا گیا اور بعد میں پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0