اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت نے کسانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا ہے : ہریش راؤ

       
مناظر: 901 | 27 Mar 2023  

 

حیدرآباد(نیوز ڈیسک ) ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مودی حکومت پر کسانوں کی زندگیوں کو اجیرن کردینے کا الزام عائد کیا۔ آج سدی پیٹ مارکٹ یارڈ میں کسانوں میں ڈرپ اریگیشن کے سازو سامان کی تقسیم کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے متعلق بات کرنا ویدوں کا درس دینے کے مصداق ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ محدود وسائل کے باوجود رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ چوبیس گھنٹے برقی سربراہی، جیسے فلاحی اقدامات پر عمل کررہی ہے۔ حالیہ عرصہ میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کیلئے ہر کسان کو فی ایکر دس ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے زیر حکومت ریاستوں میں کسانوں میں اعتماد بڑھانے اور خوشحال بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کے سی آر حکومت ہے، کسانوں کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر فینانس نے کہا کہ تلنگانہ میں اگائی گئی فصلوں کو مرکز نے خرید نے سے انکار کردیا اس کے باوجود ریاستی حکومت خود فصلیں خرید رہی ہے اور کسانوں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0