منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے:صدر آزادکشمیر

       
مناظر: 224 | 27 Mar 2023  

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 05اگست2019کے بھارتی اقدامات کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خودبھارت میں مقیم اقلیتوں کو بھارتی حکومت کی طرف سے ناروا سلوک کا سامنا ہے اور بھارت میں مقیم اقلیتیں بھارتی ظلم و جبر کے زیر عتاب ہیں۔ لہذا ایسی صورت میں بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اور مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا اس سلسلے میں اندرون و بیرون ملک آباد کشمیری انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما فیض حمید فیضی کے ہمراہ کھڑی شریف کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر برقیات و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیض حمید فیضی نے کہا کہ ہم آپ (صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر)کی ہدایت پربرطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے متحرک ہیں۔ اس موقع پر فیض حمید فیضی نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی اور وہ جلد ہی برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آپ جیسے وفادار اور جانثار ساتھیوں کی وجہ سے ہی میری قوت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور میں نہ صرف کشمیر کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر کوششیں کر رہا ہوں بلکہ میری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں بھی ایک بہتر ماحول پیدا ہو اور آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی اور بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر سکوں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0