اتوار‬‮   10   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں : آصف جرال

       
مناظر: 352 | 27 Mar 2023  

 

جنیوا(نیوز ڈیسک ) جموںو کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدرمرزا آصف جرال نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول ہیں۔مرزا آصف جرال نے جنیوا میں انسانی حقوق کے 52ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے جہاں صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے عرفان معراج، آصف سلطان، سجاد گل، فہد شاہ ، اور خرم پرویز جیسے صحافیوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کررکھا ہے ۔آصف جرال نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو کشمیریوں کے قتل عام اوردیگر مظالم پربھارتی حکمرانوں اور فوجی افسروں کو جواب دہ بنانا چاہیے ۔ انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوآبادیاتی پالیسی اپناکر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہی ہے ۔ آصف جرال نے کہا کہ بھارت غیر ریاستی باشندوں کو جموں و کشمیر میں بساکر ایک ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جس کے لئے اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0