ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

مودی بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص ہے، پرینکا گاندھی

       
مناظر: 319 | 28 Mar 2023  

 

نئی دہلی (نیو زڈیسک )انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص قرار دیا ہے۔
پرینکا گاندھی نے آج نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ وقت بیدار اور متحد ہونے کا ہے تاکہ کرپٹ اور غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت ہر اس آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو اسکے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام وسائل ایک شخص کو بیچے جا رہے ہیں ، لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں اورمہنگائی بلند سطح پر ہے۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اگر مجھے جیل میں بھی ڈال دے لیکن میں نہیں جھکوںگی۔انہوں نے اپنے بھائی اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہم آہنگی، اتحاد کی بات کی اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کر سکتا جو ملک کے مفاد میں نہ ہو ۔ انہوںنے کہا کہ راہول کو اس لیے پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ سوال نہ کر سکیں۔پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں میرے والد کی توہین کی گئی، میرے بھائی کو میر جعفر جیسا نام دیا گیا ہے جبکہ بی جے پی کے وزرا پارلیمنٹ میں میری ماں کی بھی توہین کرتے ہیں۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرنے اس موقع پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سڑکوں پر نکل کر متکبر حکومت سے لڑیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0