منگل‬‮   24   ستمبر‬‮   2024
 
 

رمضان المبارک کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ :جی اے گلزار

       
مناظر: 208 | 28 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں کئی گنا اضافہ ہو ا ہے اور بھارتی فوجی اپنے بنیادی حق ، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو سزا دینے کے لیے انہیںبے رحمی سے قتل،گرفتار اوردیگر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ جموں و کشمیر ایک ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے جہاں ہزاروں کشمیری اپنے پیاروں اور روزی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں اور انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے رمضان المبارک کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی میں ہولناک اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا قوتوں کو اس مقدس مہینے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ حریت رہنما نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کی مہم تیز کر دی ہے بلکہ سحر اور افطار کے اوقات میںخاص طور پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میںتیزی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہراساںکرنے کی اس لہر کا مقصد کشمیری مسلمانوں میں خوف ودہشت پھیلانا اور ان کی نمازوں میں خلل ڈالنا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھارتی غلامی سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کے لیے دعا کریں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ مقدس میں فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور غریبوں اور ناداروں کی مدد کریں۔غلام احمد گلزار نے امت مسلمہ سے بھی اپیل کی کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے درد کو محسوس کریں اور انہیں بچانے کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے تحریک آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایک مستحکم، پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے دعا کی۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں محمد سلطان بٹ، سید اعجاز رحمانی، شیخ یعقوب، زاہد اشرف، شمیم شال اور الطاف احمد بٹ نے بھی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر افسوس اورغم وغصے کا اظہار کیاہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0