ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں علیحدگی پسندوں کی کارروائی، 8 پولیس اہلکار ہلاک

       
مناظر: 367 | 28 Mar 2023  

رائے پور(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس اہلکار ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے اس طرح ایک ماہ کے دوران مختلف حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے کا واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب بھارتی پولیس کے اہلکار نے پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک زیر زمین دبی بارودی سرنگ پر پاؤں رکھ دیا۔ بارودی سرنگ دھماکے سے چیک پوسٹ کے قریب کھڑی پولیس گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 58 سالہ وجے یادیو کے نام سے ہوئی جو ضلع میں آپریشن کرنے والی ٹیم میں شامل تھا۔
بارودی سرنگ دھماکے میں وجے یادیو کی ہلاکت سے ایک ماہ کے دوران ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0