ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کیخلاف جرائم پر بھارت پر مقدمہ چلائے،شبیر شاہ

       
مناظر: 699 | 28 Mar 2023  

 

سرینگر 28مارچ(نیوز ڈیسک )کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وحشیانہ قتل عام اور جبری گرفتاریوںسمیت انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کے خلاف مقدمہ چلائے۔
شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کے امن پسند عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھار ت سے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں جس پر انہیں بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور یورپی یونین کو تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ شبیر شاہ نے جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہ مظلوم کشمیریوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نصیب ہوا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رمضان کا مہینہ جہاں اللہ تعالی سے اپنے غلطیوں اور گناہوں سے بخشش مانگنے کا مہینہ ہے وہی شہدا کے ورثا اور پسماندگان کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کے اظہارکا مہینہ بھی ہے۔کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینئر حریت نے کہا کہ انہوں نے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0