ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں پر زمین تنگ ، اعظم گڑھ میں گائے ذبح کے الزام میں 2لڑکیوں سمیت 5مسلمان گرفتار

       
مناظر: 608 | 29 Mar 2023  

 

اعظم گڑھ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ ضلع میں گائے ذبح کر نے کے الزامات پر2 لڑکیوں سمیت 5مسلمانوں کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ ہے۔
گائے ذبح کرنے کے الزام میں مقامی پولیس نے ہفتہ کے روز ضلع کی تحصیل مینہ نگرکے گائوں کتران کے رہائشی شاہد اور سلمان سہراب سمیت 2مسلم لڑکیوں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں لڑکیوںکی عمریں بالترتیب 17اور 18سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تازہ گوشت برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سے پورے گائوں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور مبینہ طور پر کچھ لوگ علاقہ چھوڑ گئے ہیں۔ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم عشا کی نماز کے بعد تراویح پڑھ رہے تھے کہ 15پولیس اہلکاروں کی ٹیم نے چھاپہ مار کر موقع پر موجود مسلمانوںکو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو بھی نہیں بخشا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0