بھونیشور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ریاست کے شہر بھونیشور میں خاتون نے پولیس کانسٹیبل پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنگین الزامات عائد کیے۔ ملزم کانسٹیبل کی شناخت پریترنجن بہیرا کے طور پر کی گئی ہے۔جب متعلقہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی تو اس نے منگل کو بھونیشورمیںپولیس کے ڈپٹی کمشنرسے رجوع کیا۔ خاتون کاکہناہے کہ کانسٹیبل نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ خاتون نے کہا کہ کچھ عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد ملزم کانسٹیبل نے اسے ٹالنا شروع کر دیا۔انہوںنے کہاکہ پریترنجن نے مجھے کرائے کے مکان میں رکھا تھا اور ہم ساتھ رہ رہے تھے۔متاثرہ خاتون نے بتایاکہ بعد میں اس نے فرار ہو کر مجھے سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا جبکہ میرا موبائل نمبر بھی بلاک کر دیا۔ خاتون نے بتایا کہ کانسٹیبل نے اس سے 20لاکھ روپے نقد اور طلائی زیورات بھی لے لیے۔