ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

آزادی اظہار رائے پر حملہ ، مودی حکومت نے بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا

       
مناظر: 761 | 29 Mar 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ سمیت خالصتان کے حامی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جاری پولیس کریک ڈائون کے دوران کی گئی ہے۔بی بی سی نیوز پنجابی کے اکائونٹ کے صفحے پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے: ”ایک قانونی تقاضے کے ردعمل میں بھارت میں اکائونٹ کو معطل کر دیا گیا ہے”۔دریں اثناء بی بی سی نیوز پنجابی کے ٹوئٹر اکائونٹ کے خلاف تازہ ترین کارروائی پر بھارت میں صحافیوں اور مبصرین نے شدید تنقید کی ہے۔امرت پال سنگھ سکھوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست خالصتان کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ”واث پنجاب دے” کے رہنما ہیں۔ بھارتی پولیس نے انہیں گرفتارکرنے کے لئے 18مارچ کو پنجاب بھر میں کریک ڈائون شروع کیاتھا جس دوران انٹرنیٹ سروسزبھی معطل کردی گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امرت پال سنگھ کے تعاقب کے دوران مجموعی طور پر 120سے زائد اکائونٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مارچ کے شروع میں مودی حکومت نے خالصتان کے حامی کم از کم چھ یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا تھا۔بھارت کے اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری اپوروا چندرا نے کہا کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران چھ سے آٹھ غیر ملکی یوٹیوب چینلز کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان کے یہ چینلز پنجاب میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔بھارتی حکومت نے جنوری میں بی بی سی کی دستاویزی فلم ”دی مودی کوسچن ”پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں2002میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔ دستاویزی فلم کی ریلیز کے بعد بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے اور اس کے عملے کو ہراساں کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0