\
منگل‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

کشمیریوں کے معاش پر حملے ، سیب کے باغات بعد بڈگام میں پراسرار آتشزدگی میں متعدد بکریاں خاکستر

       
مناظر: 898 | 29 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی سے کم از کم ایک درجن بکریاں جل کر ہلاک ہو گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ گزشتہ شب ضلع کے علاقے چاڈورہ میں مویشیوں کے ایک باڑے میں لگی جس سے کم سے کم 12بکریاں جل کر ہلاک ہوگئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد بار کشمیریوں کے سیبوں کے درخت بھی کاٹے جا چکے ہیں ۔