ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

معصوم کشمیریوں کی ہائے لگ گئی ،بھارتی اہلکار وں کی پے در پے دل کے دوروں سے ہلاکتیں 

       
مناظر: 555 | 29 Mar 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں گائوں مہندمیں ایک سی آر پی ایف اہلکار جو بطور گارڈ تعینات تھانے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے فوری طور پر سری گفوارہ کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار سنیل سورین بھارتی ریاست جھارکھنڈ کا رہائشی تھا ۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ چند دنوں میں پانچواں کیس ہے ۔ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں میں پے در پے ہلاکتوں سے فوج میں خوف و ہرا س پھیل گیا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0