\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کا لا قانون ، ایس آئی یو نے 5نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی

       
مناظر: 823 | 30 Mar 2023  

سری نگر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں” سٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ“ نے ضلع کولگام کی ایک خصوصی عدالت میں پانچ کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی۔
نوجوانوں کے خلاف فرد جرم کیلر تھانے میں گزشتہ برس درج کی گئی ایک فرضی ایف آئی آر کے سلسلے میں دائر کی گئی۔جنکے نوجوانو ں کے خلاف فرد جرم دائر کی گئی ان کے نام عاقب حسین نندہ ، گوہر منظور بٹ ، آصف لطیف ، افلوک یوسف ڈیگو اور عمر حسین ڈار بتائے جاتے ہیں ۔