ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اچانک بڑا اضافہ

       
مناظر: 832 | 30 Mar 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک دن کے اندر 300 کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال ستمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت بدھ کے دن کورونا مثبت کیسز 300 ریکارڈ کیے گئے جو 13.89 فیصد ہیں۔
محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ بدھ کے دن کورونا سے متاثرہ دو مریضوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت منگل کے دن دارالحکومت دہلی میں 214 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو 11.82 فیصد تھے جب کہ پیر کے دن مثبت کیسز 115 تھے جو 7.45 فیصد تھے۔

کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاؤکا خدشہ، الرٹ جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اچانک تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مہینوں کے دوران کورونا کیسز میں بہت کمی واقع ہوئی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0