ہفتہ‬‮   28   ستمبر‬‮   2024
 
 

نریندر مودی نے اڈانی کو بچانے کیلئے جمہوریت کو نقصان پہنچایا،کانگریس کی کڑی تنقید

       
مناظر: 931 | 30 Mar 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں کانگریس پارٹی نے بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر اپنے دوست اڈانی کو بچانے کیلئے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کی قومی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے گوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی نااہلی ایک سازش کا نتیجہ ہے تاہم کانگریس عوام کی آواز دبانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت چوروں اور مالی اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے کے لیے راہول گاندھی کوانتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔راہل گاندھی کی نااہلی کو “غیر جمہوری” قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ راہول کو کمزور کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کریں گے لیکن ہم ملک میں جمہوریت بچانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے واضح کیاکہ راہل کی سزا 2 سال سے کم ہو سکتی تھی۔ لیکن انہیں اس لئے 2سال کی سزا سنائی گئی کیونکہ وہ انہیں ہر صورت میں پارلیمنٹ سے باہر رکھنا چاہتے تھے ۔کانگریس ترجمان نے کہاکہ بی جے پی راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں اڈانی میگا اسکینڈل کے بارے میں سوال پوچھنے پر اس انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران کہاتھا کہ اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہے اور سوال کیاتھا یہ کس کا پیسہ ہے؟ انہوں نے اڈانی کے ساتھ مودی کے تعلقات پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ تاہم حکمران جماعت بی جے پی نے ان سوالات کاکوئی جواب نہیں دیا تھا ۔ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ راہل گاندھی کو ایک سازش کے تحت لوک سبھا سے نااہل قرار دیا گیا اور اس کے پس پردہ جو جلد بازی کارفرماتھی وہ قوم دیکھ چکی ہے ۔گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر امیت پاٹکر اور میڈیا سیل کے چیئرمین امرناتھ پنجیکر بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0