اتوار‬‮   29   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت: مندر میں کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 13 افراد ہلاک

       
مناظر: 854 | 31 Mar 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں رش کے باعث کنویں کے اوپر بنے مندر کا فرش ٹوٹنے کے بعد نیچے گرنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اندور کے شری بالیشور مندر میں رام نوامی تہوار کے موقعے پر لوگوں کے رش کی وجہ سے کنویں کے اوپر بنا فرش ٹوٹ گیا جس سے کئی افراد سیکڑوں فٹ گہرے کنویں میں جا گرے، واقعے میں 13 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ اس ناخوشگوار واقعے میں ہلاک ہونے والے 13 افراد میں سے 10 عورتوں اور ایک مرد کی لاشیں کنویں سے نکال لی گئی ہیں، جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0