ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی دو نمبری پکڑی گئی ،سعودی عرب نے انڈیا پر بڑی پابندی عائد کر دی

       
مناظر: 364 | 31 Mar 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے بھارت سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پابندی سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی ہے کیونکہ بھارت سے درآمد ہونے والے جھینگوں میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی جانب سے سرحد پار سے آنے والی سمندری خوراک کے نمونوں کو اکھٹا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک بھارت سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی ان مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ ضمانتیں فراہم نہیں کرتا، تاکہ وائرس سعودی عرب کی ماہی گیری کی صنعت کو متاثر نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس ایک خطرناک وائرس ہے جو جھینگوں میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جھینگوں کی اموات بھی تیزی سے ہوتی ہے البتہ یہ انسانی صحت کو متاثر نہیں کرتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0