اتوار‬‮   29   ستمبر‬‮   2024
 
 

رام نوامی تہوار پر ہندو انتہا پسند وحشی بن گئے ، مسلمانوں پر حملے، پاکستان بھیجنے کے نعرے

       
مناظر: 948 | 31 Mar 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) مودی سرکار میں مذہبی آزادی کے حق کو بری طرح پامال کیا جا رہا ہے، ریاست کرناٹک میں رام نوامی تہوار منانے والوں کے جلوس نے مسجد کے باہر نعرے بازی کی اور منع کرنے پر مسلمانوں سے جھگڑ پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں رام نومی کی تقریبات کے دوران جنونی ہندوؤں کے جلوس نے افطار کے وقت مسجد کے باہر شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی۔
جس پر مسجد انتظامیہ اور نمازیوں نے ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کیں جو بے سود ثابت ہوئیں جس سے ہنگامہ مزید بڑھ گیا۔ ہاتھا پائی اور چاقو کے وار لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
کرناٹک میں ہونے والے اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی فسادات پھوٹ پڑے۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اظہر احمد نامی مسلمان کی گاڑی پر رام نوامی کے جلوس کے شرکا نے حملہ کردیا۔
اظہر احمد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی گاڑی پر ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے۔ حملہ آوروں نے نعرے لگائے کے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دو۔
اسی طرح ایک جلوس کے شرکاء نے حضرت گنج محلہ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے جس پر کشیدگی بڑھ گئی۔ پو لیس نے ہنگامہ آرائی پر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
علاوہ ازیں اب تک ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی پُرتشدد واقعات میں دو پولیس کی گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور ایک کار کو نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور دکانوں سے لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0