جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کاسب سے زیادہ تناسب جموں و کشمیر میں ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل

       
مناظر: 501 | 1 Apr 2023  

 

لندن(نیوز ڈیسک ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کاسب سے زیادہ تناسب جموں و کشمیر میں ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ2022-23 میں کشمیری صحافیوں کی قید وبند کی نشاندھی بھی کی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فہد شاہ، آصف سلطان اور سجاد گل سمیت کئی کشمیری صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔ مقامی عدالتوں سے ضمانت ملنے کے بعد، انہیں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت تقریبا فورا ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ آزادی اظہار اور نقل و حرکت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں صحافی آکاش حسن اور ثنا ارشاد مٹو کو امیگریشن حکام نے عدالتی حکم، وارنٹ یا تحریری وضاحت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا۔

انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز نومبر 2021 سے بغیر کسی مقدمے کے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون یو اے پی اے کے تحت قید ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2020اور مارچ 2022کے درمیان جموںو کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا تناسب سب سے زیادہ رہا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0