جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی نصاب میں بابر اعظم کی تصویر شامل کیے جانے پر ہندو انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی

       
مناظر: 736 | 1 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انڈیا میں آٹھویں جماعت کی نصاب کی کتاب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تصویر شائع کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر انڈین صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی کتاب کے ایک صفحے کی تصویر میں بابر اعظم کے ساتھ دیگر کئی کرکٹرز بھی ہیں۔
آٹھویں جماعت کے طلبا کے نصاب میں شامل اس کتاب کے کھیل کے حصے میں کرکٹرز کا ذکر شامل کیا گیا ہے۔اس صفحے پر دس بین الاقوامی کرکٹرز کی تصاویر ہیں۔آغاز میں لکھا گیا ہے کہ کرکٹ انڈیا میں بہت مقبول کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات سمجھی جاتی ہیں۔ طلبا سے پوچھا گیا ہے کہ ذیل میں دی گئی تصاویر میں سے آپ کے پسندیدہ کرکٹر کا ’نک نیم‘ کیا ہے؟
ان کرکٹرز میں اے بی ڈیولیئرز، سچن تندولکر، کرس گیل، وراٹ کوہلی، یزوندرا چاہل، راوی چندرن اشون، روہت شرما، ایم ایس دھونی اور بابر اعظم کی تصاویر کے ساتھ اُن کے ’نک نیم‘ بغیر ترتیب کے لکھے گئے ہیں تاکہ طلبہ کا امتحان لیا جا سکے۔
کرکٹرز کے ’نک نیم‘ میں ’گاڈ آف کرکٹ‘، ’رن مشین‘، ’ہٹ مین‘، ’ایش‘، ’بوبی‘، ’گبر‘، ’یونیورس باس‘، ’مسٹر 360‘،’یوزی‘ اور ’کیپٹین کول‘ شامل ہیں۔ قبل ازیں بابر اعظم کی کور ڈرائیو کا ذکر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا تھا۔
’پاکستان میں فزکس پڑھنے والے طلبہ کے لیے بابراعظم کی کور ڈرائیو‘ کا ذکر اس وقت شروع ہوا تھا جب سوشل نیوز ایگریگیٹر، کنٹینٹ ریٹنگ اور تبادلہ خیال کے امریکی پلیٹ فارم ریڈڈٹ پر درسی کتاب کا ایک سکرین شاٹ پوسٹ کیا گیا۔
خبر سامنے آنے کے بعد بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0