اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں : نوجوت سدھو

       
مناظر: 366 | 2 Apr 2023  

 

پٹیالہ (نیوز ڈیسک ) بھارتی پنجاب میں کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پٹیالہ سنٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعدنریندر مودی اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی مکمل طور پر واپس لینے کے باوجود انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔سدھونے جنہوں نے گزشتہ سال 20مئی کو عدالت میں خودسپردگی کے بعد 1988کے سڑک حادثے کے کیس میں تقریبا 10ماہ جیل میں گزارے، کہا کہ ملک میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں جمہوریت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اس ملک کی ڈھال ہے اور اس ڈھال کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سدھو نے کہاکہ پنجاب میں صدر راج لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھگونت مان کی حکومت اتنی گر گئی ہے کہ انہوں نے میری رہائی میں چھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ میرے حامی اور صحافی میری رہائی سے پہلے وہاں سے چلے جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0