پٹنہ (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندہ کے بہار شریف شہر میں ہندوتوا ہجوم نے ایک مدرسے کو آگ لگا دی اورایک مسجد اور مسلمانوں کی دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا گرو نے جمعہ کو قصبے میں مارچ کیا اور مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ ایک مسلم شخص کے ہوٹل کو بھی آگ لگا دی گئی۔
جمعہ کی دوپہر تقریباً 500 لوگوں کے ہجوم نے ایک مسجد پر پتھرائو کیا جس میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ۔ ہجوم نے کئی گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔
ہندوتوا غنڈوں نے تشدد کے دوران ایک دینی مدرسہ کو بھی نذر آتش کیا۔ اطلاعات کے مطابق مدرسے میں موجود قرآن پاک کے تقریباًساڑے چار ہزار نسخے اور دیگر کتابیں نذر آتش ہو گئیں۔
ہندوتوا ہجوم کے تشدد سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔