بدھ‬‮   15   جنوری‬‮   2025
 
 

یاسین ملک جموں کی عدالت میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے پیش

       
مناظر: 566 | 2 Apr 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموںکی ایک عدالت نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک سمیت 6ملزمان کی شناخت کو موخر کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی کی چیف پراسیکیوٹر مونیکا کوہلی نے بتایا کہ جموں کی عدالت میں کچھ ملزمان کی عدم دستیابی کی وجہ سے شناخت موخر کی گئی۔انہوں نے کہاکہ محمدیاسین ملک جو دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں، کیس کی سماعت کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موجود تھے۔مونیکا کوہلی نے جو سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی ہیں، صحافیوں کو بتایاچونکہ کچھ ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے اس لیے شناخت اگلی سماعت تک ملتوی کر دی گئی۔محمدیاسین ملک کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اپریل 2019میں جعلی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0