چندی گڑھ (نیو زڈیسک ) بھارتی پنجاب کے دارلحکومت چندی گڑھ میں سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔
سی آئی ایس ایف کے اہلکار 35سالہ ناگا ارجن نے اتوار کو چندی گڑھ میں پنجاب ہریانہ سیکرٹریٹ میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی۔وہ ریاست کرناٹک کا رہائشی تھا ۔
دریں اثنا،ریاست سکم کے علاقے گنگٹوک میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک سڑک سے پھسل کر دریائے تیستا میں جا گرا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
چندی گڑھ : ” سی آئی ایس ایف“ اہلکار نے خود کشی کر لی
مناظر: 305 | 3 Apr 2023