نئی دلی(نیوز ڈیسک )نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کجر یوال نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کے پاس اصلی ڈگری ہے تو پھر گجرات یونیورسٹی اسے کیوں نہیں دکھا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس کی صرف دو وجوہات ہوسکتی ہیں ایک وجہ مودی کا غرورہو سکتاہے یا پھر انکی ڈگری جعلی ہو سکتی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) کے ایک حکم کو کالعدم کر دیا جس میں گجرات یونیورسٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ وزیر اعظم مودی کی ڈگری کے بارے میں نئی دلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال کو معلومات فراہم کرے۔
گجرات ہائیکورٹ کے جسٹس بیرن ویشنو نے سی آئی سی کے حکم کے خلاف گجرات یونیورسٹی کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے گجریول پر 25ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور ان سے کہا کہ وہ گجرات سٹیٹ لیگل سرویسز اٹھارٹی میں چار ہفتوں کے اندر اندر اندر یہ رقم جمع کرائیں۔
کجریوال نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گجرات ہائیکورٹ کے فیصلے سے سارا ملک ششدر ہے کیونکہ جمہوریت میں معلومات حاصل کرنے اور سوالات پوچھنے کی آزادی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم سے وزیراعظم کی تعلیم کے بارے میں شکول و شہبات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مودی نے واقعی گجرات یونیورسٹی یا دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاحل کی ہے تو و ہ اپنی ڈگری چھپا کیوں رہے ہیں۔