بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان

       
مناظر: 566 | 3 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں زوروشورسے جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا موثر نوٹس لیں۔
نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ یہ آمرانہ اقدام کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے بھارت کی استعماری پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا معاشی طورپرکشمیریوں کا گلا گھونٹنا علاقے میںطویل عرصے سے جاری منظم آبادکاری کی بھارت کی استعماری مہم کا حصہ رہا ہے جس میں زمینوں اورجائیدادوں کو غیر قانونی طورپر ضبط کرنا ، ان پر قبضہ کرنا، جبری بے دخلی، شہری املاک کو مسمار کرنا اور مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اکثریتی برادری کو محتاج بنانے کا شیطانی ایجنڈا اس وقت سے نافذ ہے جب سے مودی حکومت نے 5اگست 2019کودفعہ370اور 35-Aکو ختم کردیا۔ اس کے بعدسے درجنوں کشمیریوں کو جھوٹے الزامات پر ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے،مکانات اور زمینوں سمیت جائیدادوں پر قبضہ کر لیا گیا جبکہ نسل پرست حکومت نے ایک مذموم منصوبے کے تحت علاقے میں غیر مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے کھول دیے ہیں۔نعیم احمد خان نے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کرنے کی دانستہ کوشش سول انتظامیہ میں کشمیریوں کے کردار کو کم کرنے کا ایک خطرناک کھیل ہے۔انہوں نے اسے مقامی آبادی کے خلاف ایک گہری سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ نئے متعارف کردہ ڈومیسائل قانون کی آڑ میں آبادکار ی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مقامی آبادی کی جگہ آبادکاروں کی ایک نئی سوسائٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے نفاذ سے علاقے میں باہر کے لوگوں کے آباد ہونے کی راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پہلے سے موجود ملازمتوں کے دعویدار بننے کے قابل بنایا گیاہے۔نعیم خان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیاکہ وہ اس معاملے کا موثر نوٹس لیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈومیسائل اور دیگر قوانین میں کی گئی ترامیم کا مقصد آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اورعلاقے کے مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0