منگل‬‮   14   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر، کانگریس پارٹی کے مودی کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے

       
مناظر: 408 | 4 Apr 2023  

جموں (نیوز ڈیسک ) کانگریس نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف جموں خطے کے کئی علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور مقبوضہ جموںو کشمیر میں پارٹی کے انچارج رجنی پاٹل نے ادھمپور قصبے میں ایک احتجاجی ریلی اور جموں شہر میں مشعل بردار جلوس کی قیادت کی جس میں سینکڑوں کارکنوں اور رہنمائوں نے شرکت کی۔احتجاجی ریلی میں مقبوضہ جموںو کشمیر میں کانگریس کے صدر وقار رسول وانی، جوائنٹ سکریٹری منوج یادو اور دیگر سینئر لیڈر وں نے ادھمپورمیں جبکہ جموں میں غلام احمد میر، تارا چند، مولا رام، رویندر شرما، بلوان سنگھ اور یوگیش ساہنی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے احتجاج میں شرکت کی۔کانگریس کی جانب سے مودی کی بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں تیز لانے کے لیے پورے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک مشعل بردار جلوس شہیدی چوک سے نکالاگیا ، جس میں مودی حکومت میں جمہوریت اور آزادی اظہار پر بی جے پی کی قدغن کے خلاف نعرے لگائے گئے۔اودھم پور میں، کانگریس پارٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی ریلی میں رجنی پاٹل نے مودی اور بی جے پی کی اڈانی اسکینڈل پر خاموشی پر سوال کیا اور ان سے ایوان میں راہول گاندھی کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں سوال پوچھنا بھی جرم بن گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0