منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت: نماز تراویح سے روکنے کے لئے ہندو انتہا پسندوں کا مسلمانوں پر حملہ

       
مناظر: 632 | 5 Apr 2023  

لکھنو(نیوز ڈیسک )بھارت کے مختلف مقامات پر ہندو جنونیوں کی پرتشددکارروائیاں جاری ہیں اوراسی طرح کا ایک تازہ ترین واقعہ پیر کی رات ریاست اترپردیش کے علاقے بلدوانی میں پیش آیا جس میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک ممتاز وکیل کے مکان پر حملہ کیا جہاںمسلمان نماز تراویح اداکررہے تھے۔
مقامی لوگوں نے بتایاکہ ایڈوکیٹ ظفر کی قیامگاہ پر تقریباً20سال سے مسلسل ماہ رمضان میں نماز تراویح ادا کی جاتی ہے۔ ہندو انتہاپسندوں نے کسی اشتعال کے بغیر پرامن نمازیوں پر حملہ کیا اورانہیں نماز سے روکنے کی کوشش کی۔ مسلمانوں نے بعد ازاں اس دہشت گردی کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اورمجرموں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا۔حال ہی میںمغربی بنگال، گجرات اورمہاراشٹر سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں ہندو تہوار ”رام نومی ”کے موقع پر مساجد اورمسلمانوں کی دیگر املاک پر حملے کئے گئے اوران کو شدید نقصان پہنچایاگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0