پیر‬‮   16   ستمبر‬‮   2024
 
 

کشمیرمیں کرفیو لگانے والے بھارت میں قدرت کا کرفیو نافذ ، کورونا کی خطرناک لہر سے کئی اموات

       
مناظر: 340 | 5 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت میں کورونا وائرس کا خطرہ ایک بار پھر بڑھنے لگا ہے اور 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 435 کیسز اور 15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعدکورونا کیسز میں سب سےزیادہ اضافہ ہے۔ بھارتی محکمہ صحت کےمطابق کورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجستھان میں رپورٹ ہوئیں۔بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور فاصلہ برقرار رکھنےکی ہدایت کی ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں کے تبصرے بھی وائرل ہو رہے ہیں جن میں ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگانے والی حکومت خود قدرت کے انتقام کا شکار بن چکی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0