بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

دفعہ370کی منسوخی کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی لانا ہے، رپورٹ

       
مناظر: 759 | 6 Apr 2023  

 

اسلام آباد، 06 اپریل (نیو زڈیسک ) نریندر مودی کی فسطائی بھارت حکومت کی طرف سے دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کا بنیادی مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میںغیر کشمیریوں کو آباد کر کے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی جموںوکشمیر میں بھارتی ہندوؤں کو کو زمینیں دیکرکر آبادیاتی تبدیلی کا ایک منظم سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں 185 بھارتیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں اراضی خریدی ہے جسکا مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی اس اعتراف بھی کیا ہے۔ کشمیریوں کی زمین بھارتی شہریوں اور سرمایہ کاروں کو الاٹ کرنے کا مقصد سرمایہ کاری کے نام پر بیرونی لوگوں کو آباد کرنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اب تک مقبوضہ جموںوکشمیر میں لاکھوں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں، جن میں زیادہ تر غیر مقامی لوگوں کو دیے گئے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ اپنی ہی وطن میں ملازمتوں اور دیگر مواقع سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آبادیاتی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی گھناؤنی کوششوں کا نوٹس لے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0