بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

باہمولہ ، رامبن میں بھارتی فوج چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے لگی

       
مناظر: 634 | 7 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ اور رامبن اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بارہمولہ قصبے، سوپور، سنگرامہ اور رفیع آباد کے علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاکہ انہیں معروف نذیر صالح اور شاہد شوکت بالا کی تلاش ہے جو سحری کے وقت پولیس اسٹیشن بارہمولہ سے فرارہوئے ہیں۔ وہ مئی 2022 سے حراست میں تھے۔تاہم لوگوں کو خدشہ ہے کہ پولیس ان دونوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنا چاہتی ہے ، اس لئے ان کے فرار ہونے کا ڈرامہ رچایاجارہا ہے۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری فورسز اورپولیس اہلکاروں نے بدھ کو ضلع رامبن کے علاقے کھاری جملوان میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0