بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی حکومت کا آکسفیم انڈیا کیخلاف سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا حکم

       
مناظر: 339 | 7 Apr 2023  

 

نئی دلی (نیوز ڈیسک )بھارت میں مودی حکومت نے مبینہ طورپر فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ2010کی خلاف ورزی کرنے پر آکسفیم انڈیا کے خلاف سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا حکم جاری کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آکسفیم انڈیا پر الزام ہے کہ اس نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ2020نافذ ہونے کے بعد بھی غیر ملکی امداد کی مختلف اداروں کو منتقلی جاری رکھی۔ حالانکہ ایسا کرنا اس ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے کئے گئے ایک سروے میں “متعدد ای میلز” کے بارے میں پتہ چلا تھا جن کے مطابق آکسفیم انڈیا مبینہ طور پر ایف سی آر اے کے پاس رجسٹرڈ دیگر ایسوسی ایشنوں کو فنڈز منتقل کرنے یا غیر منافع بخش کنسلٹنسی کے ذریعے اس ایکٹ کی دفعات پر عمل درآمد روکنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔آکسفیم انڈیا نے مبینہ طور پر کمیشن کے طورپر اپنے ساتھیوں اور ملازمین کے ذریعے سینٹر فار پالیسی ریسرچ کو فنڈز بھیجے۔بھارتی وزارت داخلہ نے آکسفیم انڈیا کے خلاف سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی سفارش کی ہے۔واضح رہے کہ ایف سی آر اے میں ترمیم 29 ستمبر 2020 کو ی گئی تھی ۔ آکسفیم انڈیا نے ایف سی آر اے 2010کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر این جی اوز کو فنڈ ٹرانسفر کئے تھے ۔ستمبر میں کرائے گئے آئی ٹی سروے میں آکسفیم انڈیا کوغیرملکی اداروں اور تنظیموں کی خارجہ پالیسی کے ایک ممکنہ ذریعے کے طورپر بھی ظاہر کیا ہے، جنھوں نے سابرسوں تک آکسفیم انڈیا کو بڑے پیمانہ پر مالی امداد کی ہے۔یاد رہے کہ آکسفیم انڈیااپنے معاونین/ملازمین کے ذریعہ سنٹر فار پالیسی ریسرچ کو کمیشن کی شکل میں فنڈ بھیجتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آکسفیم انڈیا نے تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم بیرون ممالک سے حاصل کی، لیکن آکسفیم انڈیا نے یہ رقم اپنے ایف سی آر اے اکائونٹ کی بجائے اپنے ایف سی یوزر اکائونٹ میں حاصل کئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0