اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق، حق خودارادیت فراہم کیا جائے: عبدالرشید ترابی

       
مناظر: 992 | 7 Apr 2023  

 

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ یوکرین پر حملے سے پورا مغرب اس کا معاشی بائیکاٹ کرسکتا ہے تو کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر اسلامی ممالک ہندوستان کا معاشی بائیکاٹ کیوں نہیں کرسکتے،پورے یورپ سے یوکرین کی مدد کے لیے رضا کار بھرتی کیے جارہے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے ایسا کیوں نہیں ہوسکتا دنیا دوہرے معیار کو ترک کرے تو امن قائم ہو گا ،قبلہ اول کی بے حرمتی امت مسلمہ کی غیرت کے لیے چیلنج ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں افطار ڈنر کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازین انہوں نے چیمبر آف کامرس موسیاد اور بزنس فورم کے چیئرمین ہارون ماجد اور سلیمان اوغلو کی طرف سے استنبول میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورت حال پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کے خلاف تجارتی بائیکاٹ کی مہم کا مطالبہ کیا تاکہ بھارت پر سفارتی اور معاشی دباؤ کے ذریعے مظالم سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے۔

انہوں نے کہاکہ اگر روس یوکرئین جنگ میں روس کے خلاف مغربی ممالک پابندیاں عائد کی جارہی ہیں تو مسلم ممالک اور بزنس کمیونٹی کیو ں کشمیر اور بھارتی مسلمانو ں کا قتل عام رکوانے کے لئے بھارت پر دباؤ کا اہتمام کرنے میں تاخیر کررہی ہے ،اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے یقین دلایا کہ وہ تجویز پر ملکی اوربین الاقوامی سطح پرمشاورت کریں گے مسلم دنیا ایک بہت بڑی کاروباری منڈی ہے جسے باہمی روابط سے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے موسیاد کا فورم اس سلسلہ میں اہم کرادار ادا کرہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم حکمران مغربی آقاوں کی تابعداری میں اپنی طاقت کما حقہ بروئے کار لا نے سے قاصر ہیں امت مسلمہ کو اپنے اپنے ممالک میں حقیقی قیادت سامنے لا نا ہوگی جو امت کے جذبات اور مفادات کی ترجمانی کا حق ادا کرسکے ،انہوں نے کشمیر یوں کی تحریک آزادی سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0