بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اتر پردیش : ایک اور بھارتی اہلکار کی خودکشی ، مردہ حالت میں کھیت سے برآمد

       
مناظر: 445 | 8 Apr 2023  

 

لکھنو (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
40سالہ اہلکار دھیرج کمار ریاست کے ضلع شاملی کے علاقے ہیرانواڈا میں ایک کھیت میں مردہ پایا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قریباً ایک ہفتہ قبل اس کی اہلیہ بھی پراسرار حالات میںفوت ہو گئی تھی۔ تاہم خاتون کے گھر والوں نے کہا تھا کہ دھیرج اور اس کے رشتہ داروں نے اسے خودکشی پر مجبور کیا تھا۔ دھیرج اور اس کے دو رشتہ داروں کے خلاف خاتون کو خودکشی پر مجبور کرنے کے حوالے سے یکم اپریل کو ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
آنجہانی دھیرج راج کے بھائی امیت شرما نے بتایا کہ ان کا بھائی ریاست ہریانہ کے گروگرام میں تعینات تھا اور ایک ماہ کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0