اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

مودی حکومت کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں G20 اجلاس سے قبل پلوامہ جیسے جعلی آپریشن کا خدشہ

       
مناظر: 424 | 8 Apr 2023  

سرینگر08 اپریل (نیوز ڈیسک ) بھارتیہ جنتاپارٹی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔مودی حکومت مقبوضہ جموںوکشمیر کے متنازعہ خطے میں مئی میں G.20 اجلاس کا انعقاد کررہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ مذکورہ اجلاس سے قبل پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ طرز کا ایک اور جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے سرینگر کے دورے کے دوران علاقے میں تلاشی آپریشن تیز کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔ نہتے کشمیریوں کو پہلے ہی بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل و غارت ، گرفتاریوں ، تشدد ، املاک کی ضبطی کا سامنا ہے۔
بھارت کی چالبازیوں اور شاطرانہ کاررائیوں پر گہری نظر رکھنے والے حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہندو توا مودی حکومت سرینگر میں G.20اجلاس سے پہلے پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پلوامہ جیسا جعلی آپریشن کر سکتی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0