اتوار‬‮   19   جنوری‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر میں حالات مزید بگڑ گئے ، عالمی برادری کشمیریوں کیخلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، الطاف وانی

       
مناظر: 859 | 8 Apr 2023  

اسلام آباد 08 اپریل (نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی نسل پرست حکومت کے حارحیت کا موثر نوٹس لے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق الطاف حسین وانی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت نے فوجیوں اور ایجنسیوں کو کشمیری سیاسی کارکنوں کو ہراساںاور ان کی تذلیل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جار ی ہیں اور بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے گھروں اور دیگر املاک سے جبراً بے دخل کیا جا رہا ہے اور انہیں اپنی ہی سر زمین پر اجنبی بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت اپنے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔
انہوںنے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے کشمیر بارے حالیہ بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بھارتی پنجہ استبداد میں جکڑے کشمیریوں کیلئے حوصلہ افرائی کا باعث ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کے روز کٹرول لائن کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔
الطاف حسین وانی نے حریت قیادت کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ خطے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا موثر نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0