سری نگر08 اپریل (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ہسپتالوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے میں G20 سربراہ اجلاس منعقد کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
مقبوضہ علاقے میں صرف ایک دن میں 95 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ بھارت کیسز کی اصل تعداد کو چھپا رہاہے۔
چسٹ ڈیزیز(سی ڈی) ہسپتال سرینگرکے ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے کا کہنا ہے کہ انہوں نے مریضوں کے نمونوں کی جانچ تیز کر دی ہے اور کورونا مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سی ڈی ہسپتال سری نگر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق او پی ڈی میں روزکم از کم چھ کورنا مریض رپورٹ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔